کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب کا شکنجہ کس لیا گیا، اہل خانہ، بے نامی دار اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود جائیدادوں بارے تہلکہ خیز انکشافات

5  مارچ‬‮  2021

لاہور(آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات، محمد صفدر ولد محمد اسحاق کیخلاف نیب لاہور متحرک، کیپٹن محمد صفدر کو 10 مارچ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا جبکہ کیپٹن صفدر کو جاری نوٹس میں انکے اپنے، دیگر اہل خانہ، بے نامی دار اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات 10 مارچ

کو طلب کر لی گئی ہیں،لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع کیپٹن صفدر کے نام فلور مل کی تفصیلات بھی طلب، جبکہ موضع سلطان کے، سندر روڑ میں مریم نواز کے نام خرید شدہ 109 ایکڑ اراضی کی تفصیلات بھی طلب،جاری کردہ نوٹس میں محمد صفدر اور دیگر بے نامی داروں کے نام موجود تمام جائیدادوں کی لمبی فہرست جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے جاری کردہ لسٹ کے علاوہ دیگر بے نامی جائیدادوں اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود پراپرٹی کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں مریم نواز کے نام موجود موضع مال پر موجود 337 کنال، 12 مرلہ اراضی میں موضع بدوکی میں واقع 62 کنال، 2 مرلہ اراضی موضع اسیل لکھووال میں واقع 14 کنال، 1 مرلہ اراضی، تحصیل رائیونڈ میں موجود 200 کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہے کیپٹن صفدر کے اپنے نام موجود موضع بدوکی میں واقع 20 کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا 40 کنال اراضی، تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی شامل ہے جاتی امراء کے قرب میں موجود سقا ایگری کلچر فارم اینڈ جیو اسٹیٹ فارم ہاؤس کی مکمل تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت جاری۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کیجانب سے کیپٹن صفدر کو نشاندہی کی گئی تمام جائیدادوں کی مکمل تفصیلات

کے علاوہ دیگر  زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے کیپٹن صفدر کو جاری نوٹس میں انکے اپنے، دیگر اہل خانہ، بے نامی دار اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات 10 مارچ کو طلب کر لی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…