عمران صاحب کہا تھا نا روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللہ جیت چْکے

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو ،عمران صاحب کہا تھا نا روئیں ،

چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چْکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے استعفیٰ دیتے ،عمران صاحب نے آج اْدھار کی کْرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا،عمران صاحب جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں اْن سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے،عمران صاحب آپ جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے ،اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتمادکا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا،عمران صاحب رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں،قوم نے ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا ،وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟،اربوں روپے میں سینٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا ،کروڑوں روپے بانٹ کر چیئرمین سینٹ کا الیکشن اور 2018 کا الیکشن چوری کر کے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا واہ واہ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…