اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر انہیں چور کہہ دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ہی پارٹی کے اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر انہیں چور کہہ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ عمران خان نے حفیظ شیخ

کو جتوانے کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیئے مگر اراکین اسمبلی نے ضمیر کا سودا نہ کیا، عمران خان میرے کردار پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے ملک کا کیا حال کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرکے دراصل اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کرلیا ہے، خان صاحب! اگر آپ کو اقتدار چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لئے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کااعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ارکان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا،اگر اقتدار میں نہ ہوں مجھے کوئی فکر نہیں،جب تک پیسہ واپس نہیں کرینگے،کسی کونہیں چھوڑونگا، قوم کو باہر نکالونگا،ملک عظیم تب بنے گا جب سارے ڈاکو جیلوں میں ہونگے،الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، آپ کو سپریم کورٹ نے موقع دیا تو کیا 1500 بیلٹ پیپرز پر بار کوڈ نہیں لگایا جاسکتا تھا؟،سینیٹ انتخابات میں 30، 40 سال سے پیسہ چل رہا ہے، اب سارا ڈرامہ عبدالحفیظ شیخ کی نشست کیلئے کیا گیا؟،نہ بلیک میل ہونگا اور نہ ہی این آراو دونگا۔ جمعرات کو سینٹ کے الیکشن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات جس طرح ہوئے ہیں

انہی سے ملک کے مسائل کی وجہ سمجھ آجاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ چھ سال پہلے تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں حصہ لیا، خیبر پختون خوا میں میری حکومت تھی،تب اندازہ ہوا سینٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے،یہ تیس چال سال سے پیسہ چلتا آرہا ہے، جو سینیٹر بننا چاہتا ہے وہ پیسہ استعمال کرتا ہے وہ ممبران پارلیمنٹ کو

خریدتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مجھے حیرت ہوئی ہے کہ یہ جمہوریت کے ساتھ کیسا مذاق ہورہا ہے، سینٹ کے اندر ملک کی لیڈر شپ آتی ہے اوران میں سے پاکستان سے لیڈر شپ آتی ہے ان میں سے وزیر، وزیر اعظم بنتے ہیں، مجھے تب سے حیرت ہوئی کہ ایک سینیٹر رشوت دیکر سینیٹر بن رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جو ضمیر بیچ رہے ہیں یہ کونسی جمہوریت ہے؟ اس کے بعد میں نے تب سے مہم چلائی اور کہاکہ سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…