پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سینٹ انتخابات، وزیراعظم عمران خان نے کامیابی کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی، انتہائی اہم فیصلہ

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2021ء میں کامیابی کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں

کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان 3 مارچ کے سینیٹ انتخابات سے پہلے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے 2 روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور ایم این ایز سے اْن کے مسائل سنیں گے اور ان خدشات دور کریں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے، جو تاحال نہیں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی دعوت کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کوئی رکن پاکستان تحریک انصاف کے ظہرانے میں نہیں پہنچا۔پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کو دیے گئے ظہرانے میں صدر جی ڈی اے صدرالدین راشدی، وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت کی۔ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر سوچ بچار شروع کردیا اور اس حوالے سے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بْلالیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔ایم کیو ایم کے مطابق پی ٹی آئی، جی ڈی اے قیادت مستقل رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…