جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری لاک ڈائون میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈان میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وبائی امراض آرڈیننس

2020کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا اور کورونا وائرس کی بہترصورتحال پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈائون میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا کہ تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پرطے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی اور 50فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیاہے۔نوٹیفیکیشن کے اطلاق کے بعد 100 فیصد اسٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہو گی اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15مارچ سے انڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی اجازت ہو گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے مزارات اور سینماہالوں کو بھی 15مارچ سے کھول دیا جائے گا تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا، عوام کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نے ہمیں مہلک بیماری کے سنگین نتائج سے محفوظ رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…