ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 75کیس ،الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ووٹ چوروں کو ننگا کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے این اے 75 میں ری پولنگ کرنے کے فیصلے نے ووٹ چوروں کو ننگا کردیا، فیصلے کے آفٹر شاکس سینٹ الیکشن میں بھی حکومت کے جھوٹ کی عمارت کو ملیامیٹ کر دیں گے۔ ‘آ ن لائن’سے خصوصی بات کرتے ہوئے سینئر

پارلیمنٹرین رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان اور اس کے مشیران نے جھوٹ کے ذریعے ملک کے اہم معاملات کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اب اندرون کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ نا اہل عمران خان نے”نادان دوستـ” کی مثال کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملکی سیاست اور جمہوریت کے بخئے ادھیڑ دیئے ہیں اور اپنے بد زبان دوستوں کے ذریعے سنجیدہ اور محب وطن سیاستدانوں کی زندگی بھر کی محنت کو ضائع کر دیا ہے جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حالیہ فیصلہ دیر آئد درست آئد کے مترادف ہے اور ڈسکہ کے عوام دوبارہ انتخاب میں ووٹ چوروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ این اے75کے انتخابات کا اثر سینٹ انتخابات پر بھی پڑے گا اور سرکاری مشینری کے استعمال کے ذریعے دھونس دھاندلی کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوںنے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اپنے اہداف با آسانی حاصل کر لیں گی اور وہ دن عمران خان کے اقتدار کے کاؤنٹ ڈاؤن کا دن ہو گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ نا اہل حکمرانوںنے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں اور اس کی معیشت تباہی کے دھانے پر آن کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا وجود نظر نہیں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…