لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے۔دورے سے
قبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سے خودختم کرائے جبکہ دورے میں جانے والے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے جمعرات کو ہونیوالے اجلاس میں کابینہ اجلاس میں ڈسکہ کے ضمنی انتخابات بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ہونے والی بحث سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تمام نکات بارے آپشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق مشاورت بھی ہوئی اور کابینہ کو ایل این جی کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ذرائع کابینہ اجلاس کے بعد ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریِں گے۔وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سری لنکا پر اعتماد پر بھی اعتماد میں لیا۔