جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

مبینہ ن لیگی خواتین اراکین کاوعدے کے باوجود مالی امدادنہ ملنے پر جاتی امراء کے باہر احتجاج ، مریم نواز کا افسوسناک سلوک

datetime 21  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مبینہ طو رپر مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین نے وعدے کے باوجود مالی امدادنہ ملنے پر جاتی امراء کے باہر شدید احتجاج کیا ،خواتین کی کوشش کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ان سے ملے بغیر ڈسکہ کے لئے روانہ ہو گئیں ۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاتی امراء کے بغیر

پہنچنے والی خواتین اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کر رہی ہیں۔ خواتین نے اپنا تعلق لیگی رہنما بلال یاسین کے حلقے سے بتایا ۔ مبینہ لیگی کارکن شازیہ نے بتایا کہ بیٹی کی شادی کی امداد کیلئے مریم نواز کی پرسنل سیکرٹری صائمہ فاروق نے انہیں جاتی امرا ء بلایا، مریم نواز نے بیٹی کی شادی کے لئے امداد کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن یہاں پر گاڑی سے اتر کر بات تک سننا گوارا نہیں کیا ۔ احتجاج کرنے والی خاتون نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز ہیں لیکن مشکل کی گھڑی میں ہمیں اتنی دور بلاکر ذلیل کیاگیا۔ خواتین نے کہا کہ انہیں موہنی روڈ سے جاتی امراء بلایا گیا اوراب ان کے پاس واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں ہے ۔ اس موقع پر لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید نے احتجاج کرنے والی خواتین سے بات کی اور کہا کہ و ہ انہیں مالی مدد اور واپسی کا کرایہ دینے کو تیار ہوں لیکن خواتین نے کہا کہ ہمیں آپ سے کرایہ اور مالی مدد نہیں چاہیے ہمیں مریم نواز سے ہی امداد چاہیے، پارٹی کے لوگ مہنگے ترین لباس اور جوتے پہن

سکتے ہیں غریب کارکن کی بیٹی کی شادی کیلئے امداد نہیں دے سکتے ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے

سروں پر مسلط کردیاگیااب یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے ان کاشیرازہ بہت جلد بکھرے گا، آٹا، گیس، بجلی اور ووٹ چوروں کو چاروں صوبوں سے عوام نے مستردکردیا ہے ، دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی۔جاتی امراء سے ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ

ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا، حکمران بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے، انہوں نے فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں،اگر پتہ ہوتاانہوں نے سیٹ کے بدلے2جانیں لینی ہیں تومسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی

نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی ۔ڈسکہ کی عوام نے جمہوریت کے لئے جنگ لڑی اور ووٹ پر پہرہ دیا،انہوں نے سارے حربے آزما لئے اور اب یہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں،انہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر اغوا کئے لیکن ریاستی دہشتگردی کے باوجود بری طرح ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

آٹا ،چینی ،بجلی ،دوائی اور ووٹ چور کو ڈسکہ ،وزیر آباد اور چاروں صوبوں سے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کل سے ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں پریذائیڈنگ آفیسر نے گلے میں کارڈ پہنا ہوا ہے ،یہ کہا گیا الیکشن کمیشن کی گاڑیوں میں ڈبے لے کر نہیں جانا

ہمارے ساتھ جاناہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے عوام کو بتایا دیا کس طرح 2018ء کے انتخابات میں ڈاکہ ڈالا گیا،تمام اداروں کے استعمال کے باوجود پی ٹی آئی بری طرح ہاری ہے، بدتمیزی کا پلان پی ٹی آئی نے بنایا ہے لیکن یہ انشااللہ ناکام ہوں گے۔ مریم نوازنے کہا کہ عوام ان سے ناراض ہیں ،اراکین بھی ناراض ہیں ،ون ٹائم عمران خان کو عوام کے سروں پر مسلط کردیاگیا ، یہ دوبارہ نہیں آئے گا ،نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی اس کا مستقبل ہے، ۔

موضوعات:



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…