بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو لانے والے بھی مزید اپنا کندھا دینے کو تیار نہیں، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی مزید اپنا کندھا دینے کو تیار نہیں، سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا راستہ بھی ہموار ہوتا دکھائی دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر سے پی ٹی آئی کے نالاں رھنما و کارکنان کی پیپلز پارٹی میں

شمولیت کے موقعے پر کیا۔ اس موقعے پرملیر سے پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ واحد بخش بوگھیو، اصغر بوگھیو، علی گل تونیو نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کے تبدیلی سرکار اور پی ٹی آئی کے پاس گالم گلوچ اور سیاست کو بدنام کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کے سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا راستہ بھی ہموار ہوتا دکھائی دے گا۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے عمران خان کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی میں ان کے لوگ اور اتحادی بھی مزید سوار رہنا نہیں چاھتے کیوں کے یہ وفاقی حکومت جھوٹ اور جھانسے کے سہارے مزید نہیں چل سکتی اور وفاقی حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کے اس وفاقی حکومت کے خلاف عوام کی نفرت کے بعد اب عمران خان کو لانے والے بھی مزید اپنا کندھا دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کے مھنگائی، بیروزگاری ،گئس، بجلی،پیٹرول کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور تبدیلی سرکار دگنا قرضہ لے کر ملک کا قرض اتارنے کی باتیں کرکے اپنے آپ کو خوش کر رہی ہے۔ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کے ملک کے کونے

کونے سے عوام کا یہ ہی آواز ہے کے اس حکومت سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے جدوجھد جاری ہے اور 26 مارچ سے لاکھوں عوام کا لانگ مارچ سندھ سے شروع ہوگا اور اسلام آباد کی طرف جائینگے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…