اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اہم فیصلے

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال ،سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں ر ہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے سینٹ امیدواروں پر مشاورت کی

اور لانگ مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں کا کہناتھاکہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے حق میں ہے اور اوپن بیلٹ کے حق میں ہیں لیکن حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ،حکومت عجلت اور جلد بازی میں فیصلے کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر چلتی اور قانون سازی کی جاتی لیکن حکومت نے اداروں کو آمنے سامنے کردیا ہے ۔حکومت کو ڈر ہے کہ اس کے اپنے اراکین اسمبلی اپوزیشن کو ووٹ دیدیں گے کیونکہ وہ انکی کارکردگی سے نالاں ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے ثابت کیا ہے کہ حکومت کرنا ان کے بس میں نہیں یہ خود جارہے ہیں ۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لانگ مارچ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے گا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تما م فیصلے کئے جائیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے بڑھا جائے گا جبکہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…