جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی جب ووٹر کو نہ روک سکی تو اس نے فائرنگ کرائی، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکو ٹ(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے شیروں نے ووٹنگ روکنے کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔سیالکوٹ میں پولنگ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی جب ووٹر کو نہ روک سکی تو اس نے فائرنگ کرائی۔انہوں نے ضمنی الیکشن

کے دوران صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر درج کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کہاں ہیں؟، یہ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک حلقے میں ایک الیکشن نہیں کراسکتی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی،چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ہر شخص کو ووٹ کاسٹ کرنے دینے کا حکم دیا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر فائرنگ کرنے والا (ن) لیگ کا تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟۔میڈیا بریفنگ کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کو سست کرنے کے لیے یہ حربہ استعمال کیا گیا، دونوں حلقوں میں (ن) لیگ کا 40 فیصد ووٹ کاسٹ ہونے نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آر او سے کہتے ہیں کہ آپ لوگ ناکام رہے ہیں، پولنگ کا وقت نہ بڑھانے پر اعتراض ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…