وزیر اعظم کو بلائیں، نوکری دلائیں، ڈی چوک پر شہری کا درخت پر چڑھ کر انوکھا احتجاج

19  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)ڈی چو ک اسلام آباد پر سوات سے آئے شہری کا انوکھا احتجاج، وزیر اعظم کو بلائیں،نوکری دلائیں،ورنہ میں درخت سے چھلانگ لگا دونگا،دھمکی د یدی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سوات سے آیا شہری محمد خان ڈی چوک میں درخت پر چڑھ گیا اور مطالبہ کیا کہ میری

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔میں وزیراعظم ہاؤس گیا مجھے نکال دیا گیا،میری توہین ہوئی ہے،میری وزیر اعظم سے فوری ملاقات کرائی جائے اور نوکری دی جائے، ورنہ درخت سے چھلانگ لگا دونگا۔ اس موقع پر پولیس نے منت سماجت کی اور نوکر ی دلانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کا وعدہ کیا تو مذکورہ شہری اترآیا،پولیس نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، پٹواریوں، تھانیداروں کی کرپشن سے لوگ تنگ ہوتے ہیں لیکن اس سے ملک تباہ نہیں ہوتا ملک تب تباہ ہو تا ہے جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں، پاکستان بدقسمتی سے موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہم آئی ٹی کے شعبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیکنالوجی زون قائم کریں گے۔۔تفصیلات کے مطابق غازی بروتھا میں موسم بہار اور شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ درخت آپ کے مستقبل کے لیے اتنا ضروری ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں یہ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان بدقسمتی سے موسم کی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے

اور گرین ہاؤس گیس کے اثرات کی وجہ سے دنیا میں موسم گرم ہو رہا ہے لہٰذا ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمیں اپنے ملک میں گرم ہوتے ہوئے موسم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ہر چیز کرنی چاہیے اور اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان میں 10ارب درخت اگانے کا جو پروگرام ہے اس کو سب کامیاب کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…