دھند کے باعث المناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 13 شدید زخمی،موٹروے کو دو مقامات سے بند کر دیا گیا

17  فروری‬‮  2021

لاہور (آن لائن) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک اور ایم تھری لاہور سے سمندری تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے،وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی جس کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے کو

ممکنہ خدشات اور عوام کی حفاظت کے لیے متعدد مقامات پرہرقسم ٹریفک کے لیے بندکیا گیاہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔ دوسری جانب دوسری جانب خوشاب روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر ہائی ایس کوچ، منی ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت سات مسافر موقع پرجاں بحق، تیرہ مسافر شدید زخمی، زخمیوں کو ریسکیو ٹیم ڈی ایچ کیو جوہر آباد پہنچا دیا،ایک خاتون اور تین مرد کاتعلق قائدآباد گنجیال سے تھا تفصیلات کے مطابق، خوشاب میانوالی روڈ پر بوتالہ کے قریب مسافر ہائی ایس کوچ نمبر ی1976 پشاور سی، منی ٹرک نمبر ی6543ایل ای ایس آمنے سامنے شدید دھند کی وجہ سیٹکرا گئے، خوفناک تصادم میں اسسٹنٹ کمشنر آفس قائدآباد کے چوکیدار رانا غلام مصطفی راجپوت سکنہ ہڈالی، دو سگے بھائی محمد عمران،محمد رمضان نقطقال، نادر آرائیں سکنہ قائدآباد، 70سالہ وزیراں خاتوں بیوہ محمد نذیر بلوچ جبی ساکن قائدآباد،50سالہ غلام باقر ٹوانہ بجار واپڈا ملازم،شفیع اللہ خان ڈرائیور ہائی ایس کوچ گیلیری میانوالی، زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ محمد فیاض قطبی ٹوانہ نادرا ملازم بوتالہ،12سالہ محمد حیدر ولد نامعلوم اور اسکی والدہ اقبال بی بی خانیوال ملتان، شہر یار، ِخضر حیات بلوچ، وسیم ساکن مٹھہ کھوہ، ضیا الرحمن بھٹی

بوتالہ،بارہ سالہ راناشہر یار ڈس ایبل طالب علم سپیشل ایجوکیشن ریلوے اسٹیشن مٹھہ ٹوانہ،رانا فصیل17سالہ، فہد رضا دو طالبعلم جی سی ٹی کالج، ریلوے اسٹیشن جناح کالونی قائدآباد، عمران خان گلمیری میانوالی اور امیر حمزہ ولد فیقر حسین، حافظ آباد، شدید مضروب ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ھے، ٹرک ڈرائیور 26 سالہ امیر

حمزہ حافظ آباد چلارہے تھے جبکہ کنڈیکٹرعلی حسن اور ایک پٹھان سوار تھے، ڈرائیور معمولی زخمی اور ساتھی بال بال بچ گئے، ٹر ک لاہور سے میا نوالی اور مسافر ہائی ایس کوچ میانوالی سے خوشاب جا رہی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پیش آنے والے حادثہ کا جائزہ لیا اور ڈی سی اور ڈی پی او خوشاب محمد نوید ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں پہنچ گئے ہیں جہنوں نے زخمیوں کی عیادت کی زخمیوں کی نگہداشت اور فوری طبی امداد دینے کی ہدایات کیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…