بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شریف برادران کے نہ ہونے سے پنجاب لاوارث نہیں ،سیاسی آلودگی کا انڈیکس نیچے آیا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے بیرون ملک سرجری ہونے کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اپنے بیرون ملک فرار کیلئے دبائو ڈالنے کیلئے چلائی گئی ،کرپشن کرنے والوںکولگنے والی ’’مخصوص ‘‘بیماریوں کیلئے الگ ہسپتال بنانا پڑے گا؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دبے لفظوں میں مریم صفدر باہر جانے کی اجازت کی بھیک مانگ رہی ہیںلیکن کسی کواب بھاگنے نہیں دیا جائے گا،لٹیروں کی تحریک کامیابی تو نہ سمیٹ سکی الٹا اپوزیشن کی سیاست کا حشر

نشر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ عوام سے پوچھیں کیا وہ آپ کو پنجاب کی بیٹی کا لقب دینا چاہتے ہیں یا آپ کو آپ کے والد کی نسبت سے یاد کرتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مریم صفدر کا شریف برادران کے نہ ہونے پنجاب کے لاوارث ہونے کا بیان صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے ، آپ کے والد اور چچا کے نہ ہونے سے پنجاب یتیم اور لاوارث نہیں بلکہ اس کا سیاسی گند صاف ہوا ہے اور سیاسی آلودگی کا انڈیکس نیچے آیا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی بجائے سینیٹ اور ضمنی انتخابات کے نتائج پرسیاسی ماتم کی پیشگی تیاری شروع کریں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…