اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف بغاوت کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل لغاری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،وزیراعظم نے سرکاری فنڈز نچھاور کرکے خرم لغاری کو رام کرلیا،جس کے بعد مشتعل اور باغی عزائم رکھنے والے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا
عہد کیا ہے۔خرم سہیل لغاری آزاد حیثیت سے ڈیرہ غازیخان سے رکن اسمبلی بنے تھے اور پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا ،حکومت نے ان کے حلقے میں3ارب کے ترقیاتی کام کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اڑھائی سال گزرنے کے باوجود ان کے حلقہ میں کوئی کام نہ ہوا اور نہ ہی ان کو کوئی اہم عہدے سے نوازا گیا،حالانکہ متعدد آزاد ممبران کو وزیر،پارلیمانی سیکرٹری اور مشیر بنایا گیا ہے۔خرم سہیل لغاری نے ذاتی مفادات پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کیا لیکن عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد لغاری کے اندر تمام باغیانہ جراثیم ڈیڈ ہوگئے اور رام ہوکر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان برقرار رکھا۔سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے بلیک میل کرنے میں مصروف ہیں،پنجاب کے تمام جاگیردار خاندان انگریزوں سے لیکر عمران خان تک ہر حکمران کے غلام بن کر رہے ہیں اور یہ حکمران کی جی حضوری کرتے آئے ہیں،ان خاندانوں نے ذاتی مفادات اور جاگیریں حاصل کرکے حکمران کے تابعدار رہے ہیں،عمران خان نے خرم سہیل کو سرکاری فنڈز نچھاور کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد موصوف نے پی ٹی آئی کے اندر رہ کر حلف وفاداری نبھانے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری فنڈز نچھاور کرکے خرم لغاری کو رام کرلیا،جس کے بعد مشتعل اور باغی عزائم رکھنے والے خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔خرم سہیل لغاری آزاد حیثیت سے ڈیرہ غازیخان سے رکن اسمبلی بنے تھے اور پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا