پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ انتخابات پارٹیوں نے مخلص رہنمائوں کو ٹکٹ دیکر اعزاز بخشا حیرت انگیز طور پر بڑے بڑے برج الٹ گئے

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ انتخابات کیلئے پارٹیوں نے مخلص رہنمائوں کو ٹکٹ دے کر اعزاز بخشا ۔ حیرت انگیز طور پر محمد زبیر، بابر اعوان اور شہزاد اکبر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق، سیاسی جماعتیں 3 مارچ کے

سینٹ انتخابات کے حوالے سے اپنے مخلص اور بے لوث رہنمائوں کو ٹکٹس دے کر اعزاز بخش رہی ہیں۔ ان میں سے اکثر کی مخلصی پر شک کی گنجائش نہیں ہے۔ وہ اپنی جماعتوں سے اچھے برے حالات میں منسلک رہے اور اپنی پارٹی کا دفاع کرتے رہے۔ ان سیاسی رہنمائوں میں شبلی فراز، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، تاج حیدر، شیری رحمان، پلوشہ خان، فرحت اللہ بابر، کریم خواجہ ،پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر، فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ کچھ امیدواروں کو حیرت انگیز طور پر چھوڑ دیا گیا۔ ان میں محمد زبیر، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔ ن لیگ نے اپنے سخت گیر رہنمائوں کو ٹکٹس دیئے ہیں جو مکمل طور پر اپنے قائد نوازشریف کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی انہیں ن لیگ کی حمایت کی وجہ سے مشکل وقت دیکھنا پڑا تھا۔ اکتوبر، 2016 کو پرویز رشید کو وفاقی وزیراطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ وزیراعظم آفس سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ ان کی جانب سے

کوتاہی کے شواہد موجود ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مستعفی ہوجائیں تاکہ نیوزلیک سے متعلق آزاد اور تفصیلی انکوائری ممکن ہو۔ اسی طرح اگست، 2015 میں مشاہد اللہ خان نے وزیر موسمیاتی تبدیلی کا عہدہ چھوڑا تھا۔ جب کہ سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…