رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد اب کتنے سال لازمی سروس کرناہوگی؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر

15  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت خزانہ نے 25سال سرکاری سروس مکمل کئے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کر دی ، وزارت خزانہ نے 48وزارتوں اورڈویژ نز کو سرکلر جاری کردیا،سرکاری قواعد کا حوالہ دیتے

ہوئے وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا کہ ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سی وزارتوں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکاوٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز)کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کئے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے،ایسی درخواستوں کے ہمراہ پنشن فارم بھی داخل کر ایا جانا ضروری ہے ، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے موصول ہر درخواست کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے 25سا ل سروس مکمل ہونے کی تصدیق کروا نا ہوگی تاکہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…