بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مہنگائی مافیا عام آدمی کا خون نچوڑ رہا ہے،عمران خان قوم کے ٹیکس سے تیتر اور بٹیر کھارہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نیفردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تیتر اور بٹیر کھارہے ہیں،مہنگائی مافیا عام آدمی کا خون نچوڑ رہا ہے اور خوشامدی وزرا کا ٹولہ اسی مافیا کا دفاع کررہا ہے،مہنگائی نے غریب کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے اور صوبے چیف ایگزکٹیو جیپ ریلی میں ریس لگارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیرو وفاق میں چین کی بانسری بجارہا ہے ظل تباہی پنجاب میں جیپیں دوڑا رہا ہے،کل پھر سونامی خان

پیٹرول مہنگا کرنے جارہا ہے،کیا عام آدمی کی ملیں چل رہی ہیں جو 120روپے کا لیٹر پیٹرول خریدے گا؟انہوں نے کہاکہ فردوس امجد باجی بنی گالہ اور زمان پارک کی رینویشن اور ازسرنوتعمیر قومی خزانے سے کرانے کا بھی حساب دینا پڑے گا، ڈسکہ کے عوام نے کل جو نوازشریف کی بیٹی کو عزت اور پیار دیا وہ حکومتی وزرا کو ہضم نہیں ہورہا ہے،کل شیرنی وزیرآباد میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچانے آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں جعلی تبدیلی کو ایک بار پھر انشااللہ عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…