ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

عمران خان عوام کو جھوٹ اور فریب دے کر ملک کو دیوالہ ہونے کے قریب لے گئے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میں نے جو بڑی جنگ شروع کی ہے اس کے لئے ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے نام سے پارٹی بنائی تھی تاکہ ہم اس پلیٹ فارم سے معاشرے میں انصاف لا کر کڑا احتساب کیا جا سکے۔پی ٹی آئی میری اور سب ورکروں کی مشترکہ پارٹی ہے میں

اس نظام کے خلاف اکیلا مقابلہ کرتا رہونگا۔لہٰذا ملک کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن میرے ساتھ اس جدوجہد میں بھر پور تعاون کریں۔ان خیالات کااظہار موضع ٹوپی میں پی ٹی آئی نظریاتی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری یوسف علی کے علاوہ تحصیل کونسل ٹوپی کے سابق نائب ناظم یونس خان ، ضلعی رہنما عزیز خان ایڈوکیٹ اور تحصیل کونسل کے سابق رکن صبیر احمد اور محمود خان اسلام آباد نے بھی خطاب کیا۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ بنیاد انصاف پر مبنی نظام لانے اور موروثی سیاست کے خلاف جدوجہد کرنا ملک سے کرپشن لاقانونیت کا خاتمہ اور سیاست میں سرمایہ کے عمل دخل کو روکنا تھا لیکن ہماری جدوجہد کو یرغمال بنا کر پارٹی کو دیگر سیاست کی طرز پر چلایا گیا باہر ملکوں سے کارکنوں نے پارٹی کو فنڈز دیا۔ لیکن پارٹی کے اندر مافیاز نے نہ صرف فنڈز کا غلط استعمال کیا بلکہ اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے نوجوانوں کے جزبات کو استعمال کرکے ملک کو تناہی کی نہج پر لایا عالمی سازش کے تخت پارٹی کو فنڈز لاکر پارٹی ملازمین کے اکائونٹ کو استعمال کیا ۔عوام نے عمران خان کی بے لوث قیادت پر یقین رکھ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیکن بدلے میں عوام کو جھوٹ اور فریب دے کر ملک کو دیوالہ ہونے کے قریب لے

گئے تمام کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا ان کے پاس کو ئی ویژن ہے نہ کہ کوئی سیاسی بصیرت 4ہزار ارب قرض پر سود اداا کررہے ہیں آئے دن مہنگائی جن بجلی، گیس، پٹرول، آٹا، چینی، روزمرہ کی اشیا اور پٹرول مہنگا کرکے کھول دیا ہے اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس مشاورتی اجلاس کا مقصد ہی یہی ہے کہ پارٹی کسی

کی جاگیر ہیں ہم کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہے 1996میں پارٹی کی بنیاد رکھ ہم ساتھ چلے آئین، مینو فیسٹو بنایا، عوام کی فلاح ملک کی ترقی اور کرپشن زدہ سیاست کو ختم کرنے کیلئے قدم اٹھایا 24سالہ سیاسی جدوجہد میں پارٹی کو ایک مقام پر لاکر کھڑا کیا درمیان میں عمران خان نے مشرف کے ریفرنڈم میں پارٹی ورکروں رائے کو

مسترد کرکے حمایت کی بعد ازاں جب اقتدار نہیں ملا تو مشرف کے خلاف تحریک شروع کردی زرداری اور نوازشریف جس کو ہم چور اور ڈاکو کہتے آئے ہیں ان سے بدتر حکومت چلارہے ہیں اور یہ قول مشہور ہیں کہ ملک کے اداروں اور اہم عہدوں پر نااہل لوگوں کو بٹھایا جائے تو ملک معاشی، معاشرتی، طور پر تباہ ہوجاتا ہے

اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وہی وطیرہ اپنایا ہے الیکشن کمیشن 7سال سے فارن فنڈنگ کیس پر تاریخیں دے رہا ہے اور 7مختلف درخواستوں کے زریعے سٹے آرڈرز لیکر تلاشی دینے سے فرار حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور عوامی منشور سے روگردانی کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے اب ملک کے ہر ضلع میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…