وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چولستان کے کچے ٹریک پر گاڑی دوڑانے کی مہارت کے چرچے ، ویڈیو وائرل

14  فروری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 کے دوران ٹریک پر گاڑی چلائی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کی -ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کااظہار کیا اور مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو داد دی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریک پر گاڑی چلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چولستان ڈیزاٹ ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا-دل کرتا ہے کہ میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں -چولستان ڈیزاٹ ریلی نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے-آئندہ اس ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا-انہوں نے کہاکہ چولستان ڈیزاٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہاہے اورپاکستان کا سافٹ امیج بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ چولستان ڈیزاٹ ریلی کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارو ں کو مبارکباد دیتا ہوں۔چولستان ڈیز اٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ سولہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرار پائیں، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے صحرائی علاقے چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کے مقابلے ہوئے،جیپ ریس میں ملک بھر سے آئے ماہر ڈرائیوز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں صاحبزادہ سلطان نے گذشتہ سال کے فاتح میرنادرمگسی کوشکست دیکرٹائٹل اپنینام کیا، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی خصوصی شرکت کی، شرکا کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وزیراعلیٰ پنجاب نے مہارت کے ساتھ ٹریک پر گاڑی چلائی اور سب کو حیران کردیا،شرکانے مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو داد دی۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے،آج ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا، دل کرتا ہے میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ آئندہ ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا، کیونکہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہاہے، ساتھ ہی انہوں نے ریلی کے کامیاب انعقاد منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…