پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پٹرول 16 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

datetime 13  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے اورپیٹرول

16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔اوگرا سمری میں ڈیزل بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22روپے11 پیسے فی لیٹر ہے۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے ساڑھے پانچ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق 30 روپے لیوی کے حساب سے اضافے کی ورکنگ زیادہ بنتی ہے۔ حکومت کے پاس لیوی میں کمی سے قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔اس سے قبل حکومت پانچ بار مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر چکی ہے اور اگر اس بار بھی اضافہ کیاجاتا ہے تو یہ اڑھائی ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھٹی بار اضافہ ہو گا۔ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی گئی ہیں، ان اڑھائی ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 21 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، یکم دسمبر سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جا چکا ہے،

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 14 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جا چکا ہے، جبکہ اس عرصے کے دوران لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اسی تناسب سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، اس طرح مہنگائی میں پستی عوام کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…