بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستان کاکروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ،لاہور(این این آئی)پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو

نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کو آرٹ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا جو اسلحہ میں سسٹم کے ہنر مندانہ ہینڈلنگ اور تمام ٹریننگ پیرامیٹرز کی تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لئے سائنس دانوں اور انجینئروں کے تعاون کو بھی سراہا۔ صدر ، وزیر اعظم پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی کامیاب تربیتی لانچ کے انعقاد پر شریک فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کروز میزائل بابر ون اے کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباددی ہے ـوزیراعلیٰ

عثمان بزدارنے کروز میزائل بابر ون اے کے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے اور پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہےـ

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…