جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے ذہنی معذور سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے دو قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے جبکہ ایک قیدی کی اپیل

دوبارہ صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ فاضل بنچ نے اپنے فیصلے میں ذہنی معذور سزائے موت کے قیدی امداد علی اور کنیزاں بی بی کی موت کی سزاکو عمر قید میں تبدیل کرنے اوردونوں کو پنجاب کے ذہنی امراض کے ہسپتال میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔ فاضل بنچ نے غلام عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے ۔امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئیں۔امداد علی کو سال 2002، کنیزاں بی بی کو 1991 اور غلام عباس کو سال 2004 میں سزائیں سنائی گئیں۔کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو6 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ،وہاڑی کے امداد علی پر بوریوالہ میں حافظ عبداللہ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…