ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، حکومت کا دیگر مراعات کے ساتھ تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، حکومت کا دیگر مراعات کے ساتھ تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، تمام سہولیات فراہم کی جائینگی،ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی

تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔جمعہ کو وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مل کر کیا جائیگا جس کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے کا امکا ن ہے۔اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے،ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے،ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح کیلئے قائم کیا ہے،سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…