نشئی کو نہ گاڑی چلانے کی اجازت دینی چاہئے نہ ملک چلانے کی اجازت دینی چاہئے

4  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمرات کے وقفہ سوالات میں پہلے سوال پر اپوزیشن کی طرف سے احتجاج شروع کر دیا گیا اور سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور چور چور کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مختلف قسم کے نعرے لگائے جاتے رہے

اس کے بعد پیپلز پارٹی کے حسین طارق نے کورم کی نشاندھی کی لیکن کورم پورا نکلا وفاقی وزیر برائے بجلی ڈویژن عمر ایوب خان نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاور سیکٹر ہمیں ملا وہ بارودی سرنگوں کو ہم نے ڈفیوز کرنا ہے 2013 میں 468 ارب ضروری ادا کرنے تھے، ٹرانسمیشن پر 39ارب اور ڈسٹریبیوشن پر ہم 74ارب روپے لگا ئے ہیں پاکستان میں کل 8880 فیڈر ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور لاسسز ہوتے ہیں جس کی وجہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے ملک کو نقصانات ہوئے ہیں سندھ میں بجلی چوری کرنے والوں پر ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018_19 میں خریدی گئی بجلی 82819 ایم کے ڈبلیو ایچ تھی اور اس کی قیمت 12.65 روپے پر کے ڈبلیو ایچ ہے عمر ایوب کے جواب کے دوران اپوزیشن کی طرف سے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے جاتے رہے پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے کہا کہ اس اسمبلی میں سب

پارٹیوں میں گھومنے والا لوٹا آج یہ کہتا ہے کہ فلاں پارٹی غلط ہے جواب دینے کی بجائے صرف الزام لگا رہے ہے اس پر عمر ایوب نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخوا کے صدر کو شکست دے کر اسمبلی میں آیا ہوں انہوں نے کہا کہ این اے 183 میں حال ہی میں بجلی کے

کھمبے تبدیل کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے لائن مین محمد مبارز جان بحق اور محمد پرویز زخمی ہوئے ہیں اسی دوران اپوزیشن کی طرف سے مسلسل نعرے بازی ہوتی رہی ،واشل سستی روٹی مہنگی، ڈیزل مہنگا ہائے نیازی ہائے نیازی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا

گھیراؤ کیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگاتے رہے اس کے علاؤہ آٹا اور چینی چور کے نعرے لگائے جاتے رہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 1993 سے کرکٹ ٹیم کو منتظم کر رہا ہے جس میں 39 کھلاڑی اور اہلکار ہیں جبکہ سوئی سدرن

گیس کمپنی کی چار ٹیمیں ہیں ان میں ایک کرکٹ،ہاکی،فٹبال اور ایک سائیکلنگ کی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 11کے وی کی لائن کو مکانات کے اوپر سے نہیں گزاری جاتی لیکن اگر خود کوئی مکان بنا لے وہ غلط کرتا ہے ہم اس لائن کو کھیتوں سے لیکر جاتے ہیں بجلی

کی سپلائی کے لیے کہیں پر تو کھمبے لگانے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ گھڑا ہونے کی بجائے چوروں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے ڈپٹی اسپیکر نے شگفتہ جمانی کے سوال کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ وفاقی وزیر فواد۔ چوہدری نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی

کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے مسلم لیگ ن کے خلاف شازش کر کے ان کے ہاتھوں میں چور چور کے پلے کارڈز پکڑا دیئے ہیں جتنا بھی شور شرابہ کر لیں لیکن عمران خان نے این آر او نہیں ملے گا ان کو سزا ضرور ملے گی انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چور لندن میں بیٹھا ہے ،

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوائیوں کے معیار کو چیک کرنا ڈریپ کا کام ہے قادر پٹیل نے سوال کیا کہ جو گزشتہ دنوں روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے اب نشیوں کوگاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی نشیوں کو ملک چلانے کی اجازت ہونی چاہیے اس پر مراد سعید نے کہا کہ جو بھی کر لیں لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا اسی دوران اپوزیشن نعرے بازی کرتی رہی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…