آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

28  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد، کراچی (اے پی پی، این این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، استور منفی 13، سکردو، اننت ناگ منفی 11، گوپس منفی 10، کالام منفی 9، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 8، بگروٹ، گلگت، کوئٹہ منفی 7، قلات، سری نگر منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کی دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں جمعرات کوتیسرے نمبر پر رہا۔شہر قائد میں جمعرات کوکم سے کم درجہ حرارت 9.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کہر کے سبب ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ 3کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 7کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں نمی کا تناسب51 فیصد رہا۔دوسری جانب جمعرات کو کراچی کی

فضا انتہائی مضر صحت رہی،ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا، شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیئے گئے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 277 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

دنیا کے آلودہ شہروں میں جمعرات کو کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور افغانستان کا شہر کابل دوسرے نمبر پررہا ، درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…