جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

شرمیلا فارقی نے بختاور کی شادی سے قبل ہونیوالی محفل میلاد کی خوبصورت تصویریں شیئر کر دیں

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی سے قبل منعقد کیے جانے والی محفلِ میلاد کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات

27 جنوری کو شروع ہوں گی اور اس ضمن میں گزشتہ روز بلاول ہاس کراچی میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ محفل میلاد میں فریال تالپور ،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ، شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو ،ماروی فصیح ،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی، شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلا دکی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے شرمیلا فاروقی سمیت دیگر پی پی رہنما کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محفلِ میلاد میں موجود ہیں۔شرمیلا فاروقی نے محفلِ میلاد کی تصویر کے کیپشن میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی اس جوڑے کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازے، آمین۔اس کے علاوہ بھی شرمیلا فاروقی نے بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کی دیگر تصاویر شیئر کیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…