اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جسٹس عظمت سعید کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنے کو معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیدیاہے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی بطور براڈ شیٹ کمیٹی سربراہی پر ایک پنجابی کہاوت یاد آ گئی”بھانویں ماسی
بنے سس اونوں وی ڈین والا سی‘‘عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا،کیس لندن انکوائری پاکستان میںسلیکٹڈ نے خود کو بچانے کے لیے اچھا ڈرامہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انکوائری کا سربراہ ایسے شخص کومقررکیاگیاجو عمران خان کی ہسپتال شوکت خانم کے بورڈ آف گورننس کا ممبر ہے،سلیکٹڈ کا براڈشیٹ کیس کی شفاف تحقیقات کرنا مقصد ہوتا تو عظمت سعید کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ نہ بنایا جاتا، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو شخض مبینہ طور پر شریک جرم ہے اسے سربراہ بنا نے کا مقصد یہ ہے کہ معاملے پرمٹی ڈالی جائے اورجان بچائی جائے،عظمت سعید سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے۔قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پرنمک چھڑکنے والا مذاق نہیں ماشاء اللہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھادیا گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے جسٹس عظمت سعید کو براڈ شیٹ کی انکوائری کمیٹی کا سربراہ تعینات کرنے کو معاملے پر مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیدیاہے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی بطور براڈ شیٹ کمیٹی سربراہی پر ایک پنجابی کہاوت یاد آ گئی”بھانویں ماسی بنے سس اونوں وی ڈین والا سی‘‘عمران خان نے سابق جج عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کی سربراہی دیکر اپنی ہی عزت اورغیرت کا جنازہ نکال دیا