اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مری میں برفباری شروع، سیاحوں کا رش، ٹریفک جام کن کن شہروں میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے، مری اور مالاکنڈ میں ہونے والی برف باری، منگلا ڈیم کے اطراف دلکش سبزے کی کشش نے سیاحوں کو کھینچ لیا ۔ تفصیلات یک مطابق مری میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بڑی تعداد میں سیاح

مری کا رخ کر نے لگے ،سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا،ملکہ کوہسار مری کے علاوہ ناران، شوگران، دیامر اور غذر میں شدید برف باری ہوئی، نیاٹ ویلی اور دیگر مقامات پر برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سیاح چوٹیاں سر کرنے پہاڑوں پر پہنچنے لگے ،موسمِ سرما کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی ہر طرف خوبصورت دلکش سبزہ اور ہریالی کے مناظر دل موہ لیتے ہیں، جن کی جانب کشش محسوس کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد منگلا ڈیم کی جانب رخ کر رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،بالائی علاقوں میں ابر آلود رہا،چلاس میں موسلا دھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں

بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھو ہار، نوشہرہ اور پشاور میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لیہہ، اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔گوپس میں درجہ حرارت منفی 10، گلگت میں منفی 6، بگروٹ، کالام اور پارا چنار میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…