جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے براڈ شیٹ کمپنی کو غلط ثابت کرنے کیلئے لندن ہائیکورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کو غلط قرار دیدیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرن لیگی رہنما مصدق ملک نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2019 میں لندن کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ثبوت کے طور پر

نہ دیکھا جائے کیونکہ اس میں موجود اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔وہ صرف سزا دلوانے کے لیے تیار کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ نے جب نیب اور حکومت پاکستان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا تو اپنا کیس مضبوط کرنے کیلئے پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیا،جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کی قیمت کا تعین کیا تھا اور براڈشیٹ اسی قیمت کے کی شرح سے حکومت پاکستان سے جرمانہ طلب کر رہی تھی۔لیکن حکومت نے وہاں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے اعداد و شمار کو غلط کہا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ واٹس ایپ پر بنی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ان کے اپنے لوگوں نے لندن میں مسترد کردیا۔ اگر ہم نے کرپشن کی ہوتی تو لندن سے ریکوری ہو جاتی، اس سے قبل شہزاد اکبر لندن سے کسی کے 450 ملین روپے لے کر آئے ہیں، لیکن اگر ہماری کرپشن ثابت ہوتی ہو ہمارے پیسے بھی یہ واپس لے آتے ۔مصدق ملک نے کہا کہ اب واضح ہو چکا ہے کہ پانامہ نواز شریف کو سزا دلوانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…