پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ نے بھی وزیراعظم کا فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کر لیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ +این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کر لیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا، وزیراعظم 6 سال سے

حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب انہیں لائیو کوریج یاد آ گئی ہے،وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے،پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا۔ان خیالات اظہارانہوں نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر لیڈر شپ کے ساتھ مل کر فائنل پروگرام ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی اور کیس پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن ہمارے ساتھ احتساب کے نام پر انتقام لیاگیا، ڈسکہ کاضمنی انتخابات آیا تو وہاں کے ہمارے منتخب ایم این اے کو نیب کا بلاوا آ گیا ہے۔پاکستان میں سار ااحتساب اپوزیشن کے لئے ہے اورجب یہ جادو کا محل گرے گا تو اس کے ملبے کے نیچے یہ احتساب بھی گرے گا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے بند گلی میں اس لیے نہیں جانا ہوتاکیونکہ اپوزیشن پہلے ہی زمین پر ہے اورحکومت آسمان پر ہوئی ہے اور اپوزیشن گرتی نہیں کیونکہ وہ کھڑی ہی زمین پر ہوتی ہے گرنا اس نے ہوتا جو اوپر ہوتا ہے،مکالمے کا وقت ضائع کرنے پر حکومت کو نقصان ہو گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانا 2014 کے منصوبے کا حصہ تھا۔انہوں نے کہاکہ

وزیراعظم 6 سال سے حکم امتناعی کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب ان کو فارن فنڈنگ کیس کاکھلا چیلنج نظر آیاہے،وہ اپنے وکلا حیلے بہانے سے کھڑا کرتے ہیں۔ وزیراعظم لائیو کوریج کا شوق پورا کرلیں قوم دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ جب واپس لاہور آئیں گے تو لاہوری اسی گند کے ساتھ ان حکمرانوں کا استقبال کرینگے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…