لاہور (آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری سے کھولنے کے فیصلے کو سکولوں کی کرونا رپورٹس سے مشروط کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باعث
این سی او سی نے یکم فروری سے چند روز قبل اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں کرونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا کہ یکم فروری کو پنجاب بھرکے پرائمری اور مڈل تک ایلمنٹری سکول کھولے جانے ہیں یا نہیں، بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو یکم فروری کو کھلنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد کرونا رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے اور سکول سربراہان کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سکول کی کرونا رپورٹ روزانہ 4 بجے تک بھجوا دیں۔ رپورٹ میں پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں والدین اور طلبا و طالبات شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں ۔