بلاول بھٹو کا غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلان

18  جنوری‬‮  2021

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کےمطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے آج سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک

مزدور دشمن حکومت کو فارغ نہیں کریں گے پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں مل سکیں گے۔ سرکاری اداروں میں سے مزدوروں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی مزدوروں کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی بھی سازش ہے۔کہ ہم مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ پیر کو سکھر میں مزدور سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدروں سمیت پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے مزدوروں کو نکلا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی حکومتی اقدام کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے۔ ہم مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مزدور سٹی میں مزدروں کے لیے گھر، تعلیمی ادارے، اسپتال اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا، ہمیں لگا کہ وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے ایک نقطہ چوری کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معلوم چلا کہ یہ گھربنانے کا وعدہ ایک سازش ہے، اپنا کالا دھن صاف کرنے کا طریقہ ہے جس میں حکومت گھر کی ملکیت بھی ساتھ رکھے گی۔ عمران خان ارب پتی لوگوں کے لیے گھر بنانا چاہتے ہیں اور تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ کا منصوبہ انقلابی پروگرام ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مزدور خود اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرائے ناکہ نجی صنعتی ادار، ہم سندھ کے سارے مزدوروں کو صعنتی فوائد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک مزدور دشمن حکومت کو فارغ نہیں کریں گے پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں مل سکیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ

خیبرپختونخوا، پنجاب کی طرح یہاں کے طبی نظام کو بھی غیر فعال بناکر اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن نئے نوٹی فکیشن کے بعد ہسپتال پر قبضہ ہوجائے اور عوام کو علاج کے لیے پیسہ دینے پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے جزائرپرقبضہ کر کے گھر بنانا چاہتے ہیں، یہ لوگ سندھ کی گیس بھی چھین رہے ہیں،پیپلز پارٹی ان کے سامنے دیوارکی طرح کھڑی ہے،

پیپلز پارٹی محدود وسائل میں غریبوں کی مدد کررہی ہے،پیپلز پارٹی اپنے نظریہ اور منشور پر عمل پیرا ہے،شہید ذولفقار علی بھِٹو نے مزدورں کو حقوق دلائے،ہم نے پچھلے دور میں مزدوروں کے قوانین پاس کیے،شہید محترمہ بینظیر بھٹ اور آصف زرداری نے بھی مزدوروں کو انکے حقوق دلائے،پاکستان میں سب سے پہلے مزدوروں کے لیے پارٹ ٹائم ہم نے شروع کیا تھا،ہم نے مزدوروں کے لیے انقلابی قانون سازی کی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…