ملک بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں ٹوکن ٹیکس ،رجسٹریشن فیس کم کرنے کیلئے بھی اہم اقدام

16  جنوری‬‮  2021

مکوآنہ/ جڑانوالہ(این این آئی )پنجاب حکومت نے چاروں صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے یکساں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم

کر دی جائے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مراسلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ شہری گلگت اور دیگر صوبوں میں ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کم ہونے کی وجہ سے وہاں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس زیادہ ہونے سے گاڑیاں رجسٹر نہیں کرائی جاتیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس انتہائی کم ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ فیس میں مذکورہ فرق کو ختم کرکے پورے ملک میں یکساں فیس مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ ٹیوٹا پنجاب اورڈائس فاؤنڈیشن یو ایس کے اشتراک سے اب پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنیں گی، ٹیوٹا کے زیر اہتمام بنائی جانے والی الیکٹرک گاڑی 2023 میں لانچ کی جائے گی۔پاکستان کی 73سالہ تاریخ میں پہلی بار آٹو موبائل انڈسٹری میں کامیابی، ٹیوٹا پنجاب جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز سے مزین الیکٹرک کار بنانے جارہاہے، جس کی ہر چیز پاکستان میں ہی ڈیزائن ہوگی۔ایم او یو پر چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق اور ڈائس فاونڈیشن کے چیئرمین خورشید نے دستخط کیے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کاکہناتھاکہ انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کے باعث ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب درست سمت میں جا کر روشن منزل کی جانب رواں دواں ہوں گے۔چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار بنانے سے طلباء کو تربیت اور بین الاقوامی اداروں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…