جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا “اس ملک میں کسی کوآج تک انصاف ملا ، کیا سانحہ ساہیوال، ماڈل ٹاؤن والوں کوآج تک انصاف ملا ؟میرا 21 سال کا بیٹا ہے جو۔۔” ن لیگ کی سینئر رہنما عظمی بخاری مقتول اسامہ کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئیں

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری اسامہ ستی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میں عثمان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ میرا اپنا بیٹا جس کی عمر 21سال ہے جب میں نے اسامہ کی تصویر دیکھی تو میرے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ یا رب تمام مائوں کے کلیجے ٹھنڈے رکھ،سب کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھ ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسامہ کی

والدہ کا درد محسوس کر سکتی ہوں، میرا اپنا بچہ 21سال کا ہے ، بچہ جب جوان ہو رہا ہوتا ہے تو اس کی ماں کی خواہشات اس کیساتھ بڑھ رہی ہوتیں ہیں ، میں سلام کرتیں ہوں اس ماں کو جسکا حوصلہ بہت بلند ہےوہ اپنے بیٹے کیلئے انصاف کی طلب گار ہیں جو کہ ان کا آئینی حق ہے ۔ اس دوران وہ گفتگو کرتے ہوئےآبدیدہ ہو گئیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں آج ایک سوال ن لیگ کی طرف سے نہیں بلکہ ایک ماں ہونے کے ناطے سے پوچھ رہی ہوں ، مجھے یہ بتایئے اس ملک میں کس کو انصاف ملا ، کیا سائیوال کے وہ بچے جو اسٹروما کیساتھ پل رہے ہیں انہیں انصاف ملا آج تک ؟ کیا سانحہ ماڈل ٹائون والوں کو انصاف مل گیا اس وقت عمران خان صاحب ان کی لاشیں اٹھا کر پھر رہے تھے ، اور اپنی سیاست چمکا رہے تھے ، کراچی کے اندر رینجرز نے ایک بچے کو مارا تھا ، کیا اسے انصاف مل گیا ؟جن کے اپنے بچھڑ جاتے ہیں ان کی صرف تکلیف رہ جاتی ہے ۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 21سال کا ہے وہ اسلام آباد میں پڑھتا ہے کہ اس سکول کھلنے پر میں نے بھیجنا ہے یقین جانئے کہ دل میرا یوں لرز رہا کہ اس اکیلے بھیجوں گی اللہ تعالیٰ اسکی حفاظت کر سکتا ہے ، ورنہ جو اس ملک میں ہو رہا کسی کا بچہ محفوظ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اسامہ ستی کے غم میں ان کے گھر والوں کیساتھ برابر شریک ہوں اللہ پاک انہیں صبر جمیل عطاء فرمائے۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ صاحبہ استعفوں کا لفظ سن کر آپ لوگوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور فردوس عاشق کالونگ بھی تلاش کرکے دے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پندرہ دنوں سے عثمان بزدار کی خادمہ کا لونگ گواچہ ہے،اس لیے بار بار لونگ لونگ کررہی ہیں ،راجکماری مریم نواز ہی ڈبہ پارٹی کو دوبارہ ڈبے میں بند کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک فساد کا دھڑن تختہ کردے گا،عمران خان اور اس کے چاپلوسوں کے ہاتھ پائوں پھولنا شروع ہو گئے ،پی ڈی ایم کے کارکن پرجوش اور اسلام آباد کی جانب مارچ کیلئے قیادت کے اشارے کا انتظار کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…