لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری مالکان کی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا سردی اور کرونا میں غریب کو انڈوں سے محروم کردیں ۔ لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کو اشیا ئے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کرنی چاہئیں۔ درخواست میں
موقف اپنایا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے انڈوں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کیا ،انڈوں کی قیمت 194 سے 20 4 روپے مقرر کی گئی ،انڈوں کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے ۔انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ قیمت پر اشیا ء کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔