اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا، ن لیگ کی سیاست کو زرداری نے کیسے دفن کیا؟ حافظ حسین احمدکے مزید انکشافات

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا۔حافظ حسین احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے جے یو آئی

میں کانٹ چھانٹ کاسلسلہ شروع کردیا ہے، کانٹ چھانٹ کا پہلا نشانہ مولانا فضل الرحمن بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں ”پیسا پھینک، تماشہ دیکھ“ نوازشریف کی ملی بھگت سے محمد علی درانی شہباز شریف اور فضل الرحمن کو ملے، نوازشریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کے لئے مولانا کو پی ڈی ایم کاسربراہ بنوایا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری نکلے، ضیاء الحق کی برسی سے شروع ہونے والی ن لیگ کی سیاست کو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری نے اپنا ویٹو کاحق بھی پی ڈی ایم سے منوالیا، سینٹ کا الیکٹرول کالج توڑنے، لانگ مارچ، 20 ستمبر کے تمام فیصلوں کو زرداری اور بلاول نے ویٹو کردیا۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے فیصلوں پر پانی پھیر کر پیپلز پارٹی کے فیصلوں کو تسلیم کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…