جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میرا جنازہ اس پارٹی کے پرچم میں لپیٹا جائے حافظ حسین احمد نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا رابطے کرنیوالوں کے نام بتا دئیے

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )جے یو آئی( ف ) سے نکال دیے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے ساتھ اہم عہدوں اورجلد ہونیوالے انتخابات میں سینیٹر بنانے کی پیشکش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے

اپنے ایک انٹرویو میں ان آفرز پر کہا ہے کہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا، پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں فضل الرحمان نے کی، ہمارا تعلق جے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے، مشاورت جاری ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ رابطہ کرنے والوں میں پی ڈی ایم کے قائدین بھی شامل ہیں،البتہ پی ٹی آئی کا با ضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔حافظ حسین احمد نے بتایا کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تھا،مخدوم جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق نے 2007میں مجھے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی پھر جب جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر بنے تو مجھ سے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا۔اعظم سواتی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے تعلق ہے۔پارٹی دستور کی خلاف وزری ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…