بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم گندم چاول اور چینی باہر سے درآمد کر رہے ہیں،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس اناڑی نے وہاں کھڑا کر دیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم گندم چاول اور چینی باہر سے درآمد کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی کی وہ لہر آئے گی کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے ، پی ڈی ایم کی قیادت نے فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ

کیا ہے کہ ہم اپنے استعفے اپنی جماعت قیادت کو جمع کروا دیں ،ضروری ہے ہم اپنے اپنے حلقے کے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں اور ان کو یہ بتائیں کہ جن کی بدولت یہ تاج ہمارے سروں پر رکھا جاتا ہے کہ ہم کیوں استعفے اپنی قیادت کو دینا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن نارووال کے حلقہ پی پی 49رکن پنجاب اسمبلی چودھری بلال اکبر خاں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کو تلونڈی بھنڈراں میں اپنے ڈیرے علی اکبر باغ میں ایک بہت بڑے عوامی اجتماع میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پنجاب سمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہم پہلے رکن قومی یا صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے آج پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے فیصلہ ہوا کہ ملک کے وسیع ترمفاد اور سلیکیڈ وزیر اعظم سے ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے استعفے دئیے جائیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری قیادت نے ہمیں یہ حکم دیا کہ آج پاکستان کہ دفاع اور پاکستان کو بچانے کے لیے ہم اپنی نشستوں سے استعفے اپنی قیادت کو پیش کریں تو ضروری ہے کہ ہم اپنے اپنے حلقے کے ساتھیوں کو اعتماد میں لیں اور ان کو یہ بتائیں کہ جن کی بدولت یہ تاج ہمارے سروں پر رکھا جاتا ہے کہ ہم کیوں استعفے اپنی قیادت کو دینا

چاہتے ہیں۔تو اسی عوام کے سامنے جنہوں نے ہمیں منتخب کیا تھا ان کو اعتماد میں لیکر استعفے پارٹی قیادت کو دئیے جائیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اس اناڑی نے وہاں کھڑا کر دیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم گندم چاول اور چینی باہر سے درآمد کر رہے ہیںزرعی ادویات مہنگی کر کے کسان کی کمر توڑ دی ہے عوام بجلی کے بل ادا نہیں کر سکتے اور آنے

والے دنوں میں بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے جس سے مہنگائی کی وہ لہر آئے گی کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے ہمارے دور میں عوام کو ہر سہولت میسر تھی بجلی۔ صحت سب کچھ عوام کو دیا 5 سالوں میں محنت کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی 2018 میں جب عوام کی عدالت میں پیش ہوئے تو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں تبدیل کر چکے تھے ہر مزدور

پورا دن محنت کے بعد رات کو پنکھا چلا کر چین کی نیند پوری کرتا تھا کیا آج پاکستان میں کسان کھاد کی بجائے سیلکیڈ کی نالائقی اور کرپشن کا زہر گول رہا ہے ملک کا وزیر اعظم خود کہ رہا ہے کہ اس کو معیشت کا پتہ ہی نہیں تھا ان کے اناڑی پن کی وجہ سے ملک تباہی کے دھاندنے پر کھڑا ہوگیا ہے ن لیگ کے دور میں29ارب روپے سے سی پیک کا منصوبہ کی بنیاد رکھی

گئی ملک پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا 1998میں جب نواز شریف نے بھارت کے 5دھماکوں کے جواب میں 6دھماکے کئے تو اس وقت بھی ان کی حکومت کو ختم کر دیا گیا اور2018میں جب ن لیگ کی حکومت نے سی پیک کا منصوبہ دستخط کیا تو بھی نواز شریف کو نکال دیا گیا2018کے الیکشن میں ملک کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کے ذریعے ن لیگ کی

حکومت کو نہ صرف مرکز میں بلکہ پنجاب میں واضع اکثریت ہونے کے باوجود حکومت بنانے نہیں دی گئی احسن اقبال کاکہنا تھا کہ صوبہ پنجاب مین شہباز شریف کی قیادت میں مثالی ترقی ہوئی کے پاکستان کے اندر ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی لوگوں نے اس کی تعریف کی اور چین کے لوگوں نے کہا کہ یہ پنجاب سپیڈ ہے جو چین کی سپیڈ سے بھی تیز چلتی ہے جس طرح پنجاب کے

اندر منصوبے مکمل ہوتے ہیں یہ نیک نامی مسلم لیگ (ن) نے پاکستان سمیت پوری دنیا کے اندر کمائی اور ہماری کارکردگی کے ثمرات کے پھل ملک کے چپے چپے کے اوپر موجود ہیں ۔اور ایک ایسے وزیر اعلی کو ہم پر مسلط کیا گیا جس سے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیاملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے مشرف 9سال لڑتا رہا اپنے اقتدار کو طول دیتا رہا لیکن جتنی دیر جنرل مشرف

رہا دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ بڑھتی رہی اور مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں پورے ملک اور قوم کو اکھٹا کیا اور سانحہ پشاور کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر اتفاق رائے کیا میاں نواز شریف نے فوج سے کہا کہ ہم اپنے پیٹ پر پتھر باندھیں گے آپ کو بجٹ اور وسائل دیں گے آ پ نے دہشت گردی کی اس جنگ کو جیتنا ہے اور پھر ہمارے

بہادر فوجی جوانوں، افسروں اورپولیس کے جوانوںکے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی قربانیاں دیں اور قوم نے دیکھا کہ جب حکومت پوری دل جمی کے ساتھ اپنی سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور قوم کو بھی ان کی پشت پر لا کھڑا کرتی ہے تو وہ جنگ 24 سالوں سے نہیں جیتی جا سکتی تھی وہ الحمدواللہ ہم نے قوم کو جیت کے دکھائی اور پاکستان میں امن قائم کیا

تاکہ عوام کو عزت کے ساتھ روزگار ملے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں مشرقی پاکستان کے صوبے کی عوام تھی کبھی تاریخ میں یہ مثال نہیں ملتی کے کسی ملک سے اس کی اکثریت کی آبادی اس ملک سے نکل جائے کے ہمیں یہاں کوئی مانتا نہیں ہے ہم نے بنگال کے لوگوں کے ووٹ کو عزت نہیں دی تو بنگال کے لوگوں نے اپنا راستہ جدا کر لیا تھا۔ پنجاب کے 57ہزار منتخب بلدیاتی

نمائندوں کا کیس پچھلے ڈیڑھ سال سے کولڈ سٹوریج میں پڑا ہے آج تک اس کی شنوائی نہیں کی گئی اگر لوگوں کے ووٹوں کو اس طرح سے روندا جائے گا تو پھر لوگوں کا اس نظام عدل سے یقین مٹ جائے گا مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کی قیادت نے فیصلہ کن جنگ کا فیصلہ کیا ہم اپنے استعفے اپنی جماعت قیادت کو

جمع کروا دیں ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کواعتماد میں لے کر اس پگ کو قربان کر دیں ملک پاکستان کیلئے ایسی دس ہزار پگیں قربان کر سکتے ہیں اس موقع پر ایم پی اے چوہدری بلال اکبر،سابق چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور سابق ایم پی اے کرنل(ر) شجاعت احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…