انڈین ایجنٹ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے ،لیگی قیادت کے اسرائیل سے رابطوں بارے خبرپر ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

26  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے دور میں وفداسرائیل بھجوانے کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی

مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا،ایسی حرکتوں پر لعنت اللہ علی الکاذبین ہی کہاجاسکتا ہے ،ایسی بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر سیاسی مخالفین کو نہیں پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاجارہا ہے،نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کشمیر سمیت قومی مفادات پر قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہریدار ہے ،’انڈین ایجنٹ‘ بنانے والوں نے اپنی سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے اب یہ نیا فتنہ تیار کیا ہے ،کشمیر کا سود کرو تم، الزام لگاو نوازشریف پر؟،کابینہ کے وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر ؟کوئی شرم، کوئی حیاء؟۔ انہوںنے کہا کہ نالائق، کرپٹ اور جھوٹا ٹولہ لاو تم، اور ہر تباہی کا ذمہ دار نوازشریف؟،معیشت تباہ، مہنگائی نے عوام کو قتل کردیا، اور ذمہ دار نوازشریف؟۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ، غداری کے چورن بکنا بند ہوگئے تو اب یہ نیا اوچھا ہتھکنڈا اپنایاگیا جو قابل مذمت اور قابل نفرت ہے ،خبردارکرتے ہیں کہ یہ حربے بند کئے جائیں، ملکی مفاد میں ہماری خاموشی کے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ،اس معاملے پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…