ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے گلگت بلتستان سے متعلق قومی اتفاق رائے کو توڑ کر عسکری قیادت کی توہین کی، وزیراعظم پر عسکری قیادت کی بات نہ ماننے کا الزام عائد

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل سلیکٹڈ پرائم منسٹر نے پولیس پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب شرمناک تھا،پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو سیاست کا رنگ دینے کی کوشش کی،سول آرمڈ فورسز اور پولیس پاسنگ آؤٹ میں کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی جاتی، عمران خان اپنے منصب کا غلط استعمال کرکے سکیورٹی اداروں کو

متنازعہ بنارہے ہیں، پاکستان کی ساری سیاسی قیادت کو آرمی چیف کی دعوت پر بلایا گیا، وہاں پراتفاق ہوا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن سے قبل صوبائی حیثیت پر کوئی بات نہیں کرے گا۔اس ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے، احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے قومی اتفاق رائے کو توڑا، قومی اورعسکری قیادت کی توہین کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پولیس کا کام ہر شہری کی حفاظت بغیر امتیاز اور تعصب کے ہے،عمران نیازی نے اپوزیشن کی کردار کشی کی، سیاسی تقریر کی،یہ ڈی چوک والی تقریر ہے، قومی اداروں کو سیاسی بنانا ہٹلر کی یاددلاتا ہے،ہٹلر نے جرمن پولیس کی برین واشنگ کرکے اسے مخالفین کو کچلنے کیلئیے استعمال کیا،عمران نیازی بھی اداروں کو سیاسی مخالفین کیلئیے استعمال کرتے ہیں، ایسی ہی کردار کشی والی تقریر عمران نیازی نے گلگت میں کی تھی، سیاسی اداروں کو استعمال کرنا درست نہیں،سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے سیکیورٹی پولیسی، امن و امان کی باتیں ہوتی ہیں۔کسی ایم این اے نے ابھی سپیکر کے پاس استعفی جمع نہیں کروائے، دھاندلی سے بل پاس کروائے گئے، تمام استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے گئے،استعفی جمع کروانے کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی،ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں فیصلے اتفاق رائے سے ہوگا،ہمیشہ سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنے کی باتیں پوتی ہیں، وہی پارٹی قیادت معتبر جس کی جڑیں

عوام میں ہوتی ہیں،محمد علی درانی کی شہباز شریف سے جو بات ہوئی وہی بتائیں، شیخ رشید ناامیدْہوچکے کہ اگلا انتخاب پی ٹی آئی سے نہیں لڑ سکتے ہوسکتا ہے وہ پی پی پی سے ٹکٹ کے امیدوار ہوں۔انڈوں کی قیمت اس لئے بڑھائی کہ شاید عوام ان کو انڈے نہ ماریے لیکن انڈے مارے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنمامفتاح اسماعیل نے کہا

ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر آٹا مہنگا کیا گیا، ہم ٹیکسز بڑھانے کو مسترد کرتے ہیں، فیک حکومت ہے ہر کام فیک ہے، حکومت گیس پائپ لائب بچھانے میں ناکام رہی،حکومت سستی گیس خریدنے میں ناکام رہی، جنوری میں ایل این جی گیس بروقت درآمد نہ کرنے کی وجہ سے صنعتیں بند ہوں گی،گھی کی قیمت اوپر جانے کے پیچھے حکومت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…