اسلام آباد(آن لائن) اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ کے دو مستعفی ہونے والے ارکان کو استعفوں سے متعلق تصدیق کے لیے بلا لیا ہے،مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی NA-15اور محمد ساجد NA-14کی بطور ممبران قومی اسمبلی
سے استعفیٰ دیا تھا، بتایا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے مذکورہ ممبران کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،دونوں ممبران قومی اسمبلی نے 14دسمبر، 2020کو اپنے استعفے اپنے سرکاری لیٹر پیڈ پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے تھے،دونوں ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں اْن کی طرف سے دیے گئے دستخطوں کے مطابق ہیں۔ ممبران اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مطلع کریں۔ ممبران کی جانب سے دی گئی تاریخ کے 7دن کے اندر انہیں اسعفوں کی تصدیق کے بلایا جائے گا۔ مذکورہ ممبران کی جانب سے جواب نہ دینے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گاکہ اْنہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔ بصورت دیگر اْن کے استعفوں کو منظور کر لیا جائے گا۔