جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انا للہ و انا الیہ راجعون پیپلزپارٹی کے معروف ممبر قومی اسمبلی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پیر نور محمد شاہ تھر پارکر کے

حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔وہ انتخابات 2018 میں شاہ محمود قریشی کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے اور حلقہ این اے 221 چھاچھرو نگرپارکر سے منتخب ہوئے تھے۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کرنے لگی ایک روز میں ریکارڈ 111 اموات اور 2256نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ریکارڈ 111 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 6 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں،اس سے قبل 25 جون کو ملک بھر میں کورونا سے 148 اموات سامنے آئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9668 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 65070 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز

کی تعداد 38268 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1782 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 417134 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد

207407 ہوگئی ہے جب کہ 3419 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں،پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 133874 ہے اور 3783 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18005 اور ہلاکتیں 181 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا

کے مریضوں کی تعداد 56160 اور 1577 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ،آزاد کشمیر میں 8065 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 211 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4838 اور 99 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36721 ہے اور اب تک 398 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…