پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا؟عمران صاحب کا ایک اور ڈالرانہ اعتراف،ن لیگ کا وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، سارا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کا نہیں بلکہ آپ کی عقل اور ایمانداری کے ڈیفیسٹ کا ہے، اب یہ مکارانہ فراڈ، بناوٹی معصومیت اور کارکردگی کی نگرانی کرنے کے

ڈرامے مزید عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا،اڑھائی سال میں اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کر لیا۔عمران صاحب یہ 1947 کے بعد پہلی حکومت نہیں ہے۔اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا؟عمران صاحب کا ایک اور ڈالرانہ اعتراف، واہ۔پوری تیاری نہیں تھی، عمران صاحب کا ایک اوریوٹرن اعتراف واہ،تین مہینے بعد حکومت کیسی چلتی ہے سمجھ آنی شروع ہوئی، عمران صاحب کا اعتراف دراعتراف، واہ۔نالائق حکومت کبھی نہیں آنی چاہئے عمران خان کا اعتراف،عمران صاحب ایک سال بعد منتخب وزیراعظم نواز شریف کا استعفی مانگنے آپ کنٹینر پر چڑھے تھے تب آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی؟۔5.8 فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے اور آج منفی 0.4 فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہئے۔3 فیصد مہنگائی پہ آپ نواز شریف کے خلاف کنٹینر پر چڑھ گئے تھے اور آج14 فیصد پہ کہتے ہیں ٹریننگ ہونی چاہئے۔14000 میگاواٹ سستی بجلی اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پہ آپ نے بل جلائے، سول نافرمانی کے اعلان کئے۔عمران خان آج کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کی پرفارمنس مجھے رات کو سونے نہیں دیتی؟ عمران صاحب ڈرامے کم کردیں۔عمرا ن خان اڑھائی سال بعد

1004 ارب ارب چینی،250 ارب ارب آٹا، 122 ارب ایل این جی اور ہزاروں ارب کی دوائی چوری ہو گئی اور آپ کہتے ہیں سمجھ نہیں آئی؟۔عمران صاحب اڑھائی سال بعد اب آپ”ترجیحات“ کا تعین کرنا شروع کر رہے ہیں، واہ۔عمران صاحب بجلی کے جس شعبے کی کارکردگی جو آپ کو رات کو سونے نہیں دیتی،

نواز شریف نے 14000 میگاواٹ سستی بجلی بناکر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔عمران خان معیشت اور ملکی ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ کم ہونے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔قوم کو مبارک ہو، اڑھائی سال بعد عمران صاحب نے وزارتوں کو کام شروع کرنے کا کہہ دیاہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…