اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف سے ایف آئی اے کی تحقیقات، کوٹ لکھپت جیل میں 5 سوالات، تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے دوران ان سے 5 سوال کیے گئے جن میں ان کے خاندان کی بیرون ملک جائیداد اور منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کیے گئے اس کے علاقہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹ میں 25 ارب کی ٹرانزیکشن پر بھی سوال

کیے گئے۔شہباز شریف سے ایف آئی اے تحقیقات کی تفصیلا ت سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ ا یف آئی اے کے سوالات کے جواب میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار کو میں نہیں جانتا اور نہ ہی اس کے ذریعے کبھی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن کی جب کہ کمپنی کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال چیف فنانشل افسرکی ذمے داری ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آ ئی اے نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازسے کوٹ لکھپت جیل میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی، اس مقصد کیلئے اسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل گئی جہاں ان سے سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی گئی۔اس سے قبل ایف آئی اے کی ٹیم نے 17 دسمبرکوحمزہ شہبازسے جیل میں تحقیقات کی تھیں جس کے بعد دوبارہ تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن ونگ ایف آئی اے نے جیل حکام کو خط لکھا،جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی اس بناء پر ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کیلئے جیل آنا چاہتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کی فوری اجازت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…