کراچی (این این آئی) پاکستان میں پہلی بارسندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز،کلینرکے ساتھ مسافروں کی بھی لائف انشورنس اسکیم متعارف کرادی،سندھ اسمبلی سے جلد قانون سازی کافیصلہ،صوبائی وزیرسیداویس قادرشاہ نے سندھ کے عوام اورٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل بیچ لگژری میں سندھ حکومت اورپی ای ایس کے
تعاون سے ٹرانسپورٹرزاورمسافروں کی آگاہی کے لیے ایک سمینار منعقد ہوا جس میں سندھ سے اندرون ملک سفرکرنے والے ٹرانسپورٹرز،کلینر،ڈرائیوراور مسافروں کیلئے لائف انشورنس پروگرام کومتعارف کرادیاگیاہے۔ای ٹکٹنگ نظام کے تحت سندھ میں بذریعہ سڑک بسوں اورکوچزکے ذریعے سفرکرنے والاہرمسافراپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹکٹ پرصرف دس سے بیس روپے اضافی دے کرانشورنس پروگرام سے منسلک ہوجائے گااورکسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں ورثاء کوصرف تین یوم کے اندرپانچ لاکھ روپے کی رقم اداکردی جائے گی۔ اسی طرح ڈرائیور،کلینراوربس کادیگرعملہ بھی مفت انشورڈکیاجائے گا۔حادثے میں مسافروں کی ایک یادونوں ٹانگیں ضائع ہونے اورایک یادونوں ہاتھ یاآنکھیں ضائع ہونے کی صورت میں بھی پانچ لاکھ روپے کی خطیررقم ورثاء کواداکردی جائے گی جبکہ حادثے کاشکاروہیکل کی بیس لاکھ روپے تک کی مفت انشورنس کی جائے گی،پی ای ایس کے تحت انشورنس پروگرام سندھ میں پہلی بارمتعارف کرایاجارہاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرسیداویس قادرشاہ نے کہاکہ پی ای ایس کے سی ای اوذیشان نیازی کے ہم مشکورہیں کہ انہوں نے سندھ کے عوام کے لیے ایک اچھامنصوبہ پیش کیاہے۔امیدہے کہ جلد ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدیہ منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل تک پہنچے گا۔ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹرز
اورمسافروں کے اس انشورنس پروگرام کوجلد اسمبلی سے پاس کرواکرقانونی شکل دے دیں،سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمدنے کہاکہ ای ٹکٹنگ کے نظام پرانحصارسے مسافروں اورٹرانسپورٹرزدونوں کوجلدانشورنس مل سکے گی،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ پاکستان کی مستندکمپنیوں کوانشورنس پروگرام کیلئے چناگیاہے جوکہ پی ای ایس کاایک اچھااقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ
ٹکٹ کے ساتھ دس روپے کی معمولی رقم کے ذریعے ہرمسافراورٹرانسپورٹرزکوایک اچھی سہولت فراہم کی جارہی ہے،پی ای ایس کے سی ای اوذیشان نیازی نے کہاکہ ہم اویس قادر شاہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود قیمتی وقت دیاجس سے ٹرانسپورٹرز،سندھ کے لوگوں اور پی ای ایس کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا،صوبائی وزیرنے آج یہاں اپنی موجودگی
سے ہمارا حوصلہ بڑھایاہے۔ذیشان نیازی نے کہاکہ آج یہ تاریخ ساز لمحہ ہے جس کاسہراحکومت سندھ کے سرہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار سفری انشورنس کا آغاز صوبہ سندھ سے ہونے جا رہا ہے ہے تقریب میں ٹرانسپورٹرزرہنماوں امان خان نیازی و دیگرنے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پرپی ای ایس کے منیجنگ ڈائریکٹرواثق ایوب نے تقریب کے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔