شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو حکومت سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیدیا،استعفوں بارے بھی انتہائی زبردست حکمت عملی، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

15  دسمبر‬‮  2020

لاہور(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہارڈ لائن لینے کے بجائے حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل

میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،ذرائع کے مطابق جیل میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہارڈ لائن لینے کے بجائے حکومت سے مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل دراآمد کو یقینی بنانے اور حکومت پر مرحلہ وار پریشر بڑھانے کی پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے فوری استعفے دینے کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ آخری آپشن ہے لہذا اسمبلیوں میں فوری استعفے پیش کرنے سے متعلق ہارڈ لائن نہ لی جائے بلکہ مسلم لیگ (ن) کی طرح پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی سے استعفے لے لیں اور مناسب وقت پر استعمال کریں۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ساتھیوں کے ساتھ شہبازشریف کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی کی جب کہ اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو اور والد کی قید کا زکر بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…