پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی صارفین سے 12 ارب روپے کی جبری وصولی،وزیراعظم اپنی بات پر یو ٹرن لے رہے ہیں، شہری پھٹ پڑے

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)فیصل آباد کے تاجرو ں اور عام شہریوں نے بجلی صارفین سے 12 ارب روپے کی جبری وصولی کیلئے حکومت کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں ایک بار پھربمعہ سیلز ٹیکس 1.30 روپے فی یونٹ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اس ظلم کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مرکزی

تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماؤں مرزا طالب صدیق بیگ، شیخ سعید،مرزا مظہر صدیق بیگ اور دیگرنے کہا کہ عمران خا ن کے نئے پاکستان میں ایک طرف روز گار کے لالے ہیں تودوسری طرف مہنگائی آسمان پر پہنچانے والی موجودہ حکومت زمینی حقائق کے برعکس عوام کوریلیف کی بجائے آئے دن ان پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے جلسوں میں بجلی کے بل جلانے اور مہنگائی پر حکمرانوں کو چور ڈاکو کہنے والا وزیر اعظم آج اپنی پر بات پرU ٹرن لے رہا ہے تاجروں نے بجلی صارفین سے 12 ارب روپے کی جبری وصولی کیلئے بجلی کے نرخ میں ایک بار پھربمعہ سیلز ٹیکس ایک روپے30 پیسے فی یونٹ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور اداروں کے ہوتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بر روزگاری کے باعث زندہ رہنے کیلئے غریب عوام کیلئے پیٹ بھرنا اور بیمار کیلئے علاج مشکل اور موت آسان ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریلی دینے کا جھانسہ دیکر اقتدار میں آنے والے اپنی رعایہ پر کچھ تو رحم کریں اب تو مہنگائی سے تنگ والدین نے اپنے زندہ بچوں کو نہر میں پھینکنا شروع کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بدحالی کی ذمہ دار خود حکومت اور اسکے پالیسی میکر ہیں جب سے یہ لوگ اقتدار میں آئے ہیں عوام کو

ان تمام سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے جو انہیں پہلی حکومتوں میں حاصل تھیں انہوں نے حکومت آئے دن بجلی،گیس،تیل اور اشیائے خورد و نوش آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے موجودہ کی کوئی پالیسی نہیں IMF کے بندے PTI حکومت کا حصہ بنکر قیمتوں میں بار باراضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار

کر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک کر انکی بے بسی کا تماشہ د یکھ رہے ہیں انہوں نیسپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس زیادتی کا نوٹس لیکر عوام کو تحفظ دلائیں قوم انکے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔ سینئر رہنماوں نے کہا کہ کس قدر افسوس ہے

کہ ا س وقت ملک کا ہر طبقہ حکومت کی ناکامی پر سراپا احتجاج ہے لیکنسینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان چپ کا روزہ رکھے ہوئے اور خوشامدی وزیر مشیر و معاونین ناکام حکومت کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے آخر اسٹبلیشمنٹ کب تک وزیر اعظم عمران خان اور انکی حکومت کی بیساکھی بنی رہیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…