لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گجرات کے علاقے ڈنگہ پہنچے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات مرحوم کی رہائشگاہ گئے اور میاں افضل حیات کے انتقال پر سوگوارخاندان سے دکھ اور افسوس کااظہارکیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے میا ں افضل حیات مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوارخاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی-وزیراعلی عثمان بزدار نے میاں افضل حیات مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم محب وطن پاکستانی اور اپنے علاقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔میاں افضل حیات مرحوم شرافت کا پیکر، وضع دار اور اصول پسند شخصیت تھے۔میاں افضل حیات مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلی نے کہاکہ میاں افضل حیات مرحوم کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں –