بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

مولانا کے پاس استعفیٰ جمع کروانے کی لیگی تجویز رد ،پی پی نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کر دیا، پیپلز پارٹی کومولانا سے استعفوں کی ڈیل کر کے خود پتلی گلی سے م نکلنے کا خطرہ ، حیرت انگیز انکشافات کر دیے گئے ‎

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) سینئر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے پی ڈی ایم کے استعفوں کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ کیونکہ مولانا سے استعفوں پر سودے بازی کر کے پتلی گلی سے

نکلنے کا خطرہ ہے۔نواز شریف کی استعفے مولانا کی جمع کروانے کی تجویز کو رد کرنے کی واحد وجہ ہی یہی ہے کہ کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو مولانا پراعتماد نہیں ہے۔ کیونکہ مولانا کا ریکارڈ ہے کہ ن لیگ، مشرف اور پی پی دور میں یہ ا جماعتوں کو بلیک میل کر کے صرف چار یا پانچ سیٹوں پر بھی دو تیں وزارتیں اور اربوں کی ڈیل کر لیتے تھے۔ اگر مولانا کے ہاتھ میں درجنوں اراکین اسمبلی کے استعفے دے دئیے تو مولانا کہیں ان پر بھی ڈیلنگ نہ شروع کر دیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے استعفے اپنی قیادت کے پاس جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم نے واضح اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے این آر او کے علاوہ ہر ایشو پر ڈائلاگ ہو سکتا ہے۔ اور اگر اپوزیشن نے استعفے دئیے تو نئے ضمنی الیکشن کروا دئیے جائیں گے لیکن کسی قسم کی بلیک میلنگ نہیں مانی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…